سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد (لاہورنامہ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی چن پھنگ کی دعوت پر سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگران وزیراعظم اپنے دورہِ چین کے موقع پر 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سی پیک کے تحت گزشتہ دس برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں کے علاوہ مستقبل کے اہداف اور اس کلیدی منصوبے پر پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کریں گے۔

نگران وزیر اعظم فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ 18 اکتوبر کو “اوپن عالمی معیشت میں رابطے” کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب بھی کریں گے۔