ریڑھ کی ہڈی

زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا ،وزیراعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ مہیا کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے، سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ سے کپاس کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات تیاروفروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی زرعی ادویات کے ناسورکو ختم کریں گے۔