انوار الحق کاکڑ, انوار الحق کاکڑ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت

بیجنگ(لاہورنامہ)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی اور عالمی رہنمائو ں سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی۔

وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ ہسپتال پر حملے اور ایک ہی دن میں حملوں کے نتیجے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک امداد کی ترسیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرئیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔