پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ

ساتویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں مزید5 میچوں کا فیصلہ

لاہور(لاہورنامہ)7ویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں مزید 5میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یونی سافٹ ویئر ٹیم نے اے جی پی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔

اے جی پی ٹیم نے 19 اوور زمیں 131 رنزبنائے ۔جواب میں یونی سافٹ ویئرٹیم نے19 ویںاوور میں ہدف پورا کر لیا ۔اتفاق کرکٹ گرئوانڈ ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں میچ ڈیسکون اور اٹلس ہنڈا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں ڈ یسکون نے اٹلس ہنڈا کی ٹیم کو شکست دیدی ۔

ڈیسکون ٹیم نے 20 اوور زمیں 166 کا ہندسہ جوڑاتاہم ہدف کے تعاقب میں اٹلس ہنڈا کی ٹیم 153 رنز بنا سکی بنائے ڈسکون نے اٹلس ہنڈائیم کو 13 رن سے شکست دی۔ اتفاق کرکٹ گرئوانڈ ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں سی بی ایس نے پی ٹی وی ٹیم کو ہرا دیا۔

سی بی ایس ٹیم نے 18 اوور زمیں 128 رنزبنائے جبکہ پی ٹی وی کی ٹیم 14 اوور میں صرف 71 رن بناسکی ۔ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میںکھیلے گئے میچ میں ڈیجیٹل کی ٹیم نے ایل سی آئی کی ٹیم کو ہرادیا۔ ایل سی آئی ٹیم نے 19 اوور زمیں 122 رن بنائے جبکہ ڈیجیٹل کی ٹیم نے 16 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اے ایم ٹی نے سول ایوی ایشن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔ اے ایم ٹی ٹیم نے 20 اوور زمیں 135 رنزبنائے جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیم 19 اوور زمیں 123 رنز بنا سکی ۔چیف آرگنا ئز رفہیم مختار بٹ نے مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔