بیجنگ (لاہورنامہ) چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ توقع ہے کہ اس سال سی آئی آئی ای میں 154 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی اور 3،400 سے زیادہ نمائش کنندگان نمائش میں حصہ لیں گے.
اطلاع کے مطابق انسٹھ ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے 11 ممالک پہلی بار نمائش میں شرکت کریں گے، 34 ممالک پہلی بار آف لائن شرکت کریں گے اور ہونڈوراس، قازقستان، سربیا، جنوبی افریقہ، ویتنام خصوصی مہمان ممالک کی حیثیت سے نمائش میں شریک ہونگے۔
چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے کہا ہے کہ چین ایک اعلی سطحی عالمی اقتصادی اور تجارتی ایونٹ کے انعقاد ، تمام شرکاء کے لئے مارکیٹ ، سرمایہ کاریاور ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔