لاہور(لاہورنامہ)ساتویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایف بی آر کی ٹیم نے اے جی پی ٹیم کو شکست دی۔
اے جی پی ٹیم نے 20 اوور زمیں 114 رنزبنائے ، ایف بی آر کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر12 ویں اوور میں پورا کر لیا ۔ دوسرے میچ میں نیٹ سول ٹیم نے سی بی ایس ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔
سی بی ایس ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوورز میں 151 کا ہندسہ جوڑا ۔بعد میں بیٹنگ کرنے والی نیٹ سول کی ٹیم نے 19 ویں اوررمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اے ایم ٹی ٹیم نے اٹلس ہنڈا کی شکست سے دوچار کیا۔
اے ایم ٹی کی ٹیم نے 20 اوور زمیں 163 رنزبنائے ۔اٹلس ہنڈا کی ٹیم 20 اوور ز 154 رن بناسکی ۔ ماڈل ٹائون گرین کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا پہلے میچ میں سول ایوی ایشن اور ایل سی آئی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں ۔
سول ایوی ایشن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 197 رن بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں ایل سی آئی کی ٹیم 18 اوورز میں124 رنز بنا کر ہمت ہار گئی ۔
اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈیسکون اور ڈیجیٹل کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔ ڈیسکون نے 174 رنز کا ہندہ جوڑا جبکہ ڈیجیٹل کی ٹیم 18 اوور زمیں 133 رنز بنا سکی ۔