چائنا میڈیاگروپ

چائنا میڈیاگروپ اور فرانس پریس کےمابین تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز

پیرس (لاہورنامہ) 25 اکتوبر کو سی پی سی سینٹرل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور فرانس پریس کے صدر فیبریس ویری نے پیرس میں تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریق پیرس اولمپکس کو نئے میڈیا اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو مضبوط بنانے اور تعاون کے شعبوں کو ہمہ جہت وسعت دینے کے ایک موقع کے طور پر لیں گے۔

شین ہائی شونگ نے کہا کہ رواں سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ اور صدر میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سی ایم جی نے فرانسیسی معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ وسیع تعاون کیا ہے۔

ان میں پیرس اولمپک کھیلوں سے متعلق اے ایف پی کے ساتھ گہرا تعاون ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں فریق باہمی تعاون کو مضبوط بناتے رہیں گے اور بین الاقوامی رائے عامہ کے میدان میں انصاف کی مشترکہ آواز بلند کریں گے۔