کثیرلسانی پوڈکاسٹ

چینی صدر کی کہانیوں پر پہلے کثیرلسانی پوڈکاسٹ کی عالمی سطح پر ریلیز

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کا تیار کردہ پوڈ کاسٹ اور ملٹی میڈیا کثیرلسانی پراڈکٹ "شی جن پھنگ کی کہانیاں”حال ہی میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی سطح پر ریلیز کیا گیا اور یہ یورپی ممالک کے 60 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا پر لانچ کیا گیا۔

جمعرات کے روز ای یو رپورٹر، فرانسیسی انٹرپرینیور میڈیا گروپ،ہسپانوی اکنامک ریڈیو اور روسی اخبار سمیت بیرون ملک کے 80مین اسٹریم میڈیا نے انہیں شائع کیا۔

امریکہ،برطانیہ اور کینیڈا سمیت بیس سے زائد ممالک اور خطوں کے 817 نیٹ ورکس نے متعلقہ رپورٹس کو رپورٹ کیا جو کہ بیرونِ ملک 400 ملین سے زائد ناظرین تک پہنچی ہیں۔

پوڈکاسٹ”شی جن پھنگ کی کہانیاں” کو انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، روسی اور عربی سمیت دیگر زبانوں میں پیش کیا گیا ہے جس میں چین کے مختلف علاقوں میں شی جن پھنگ کے کام کے بارے میں تجربات اور کہانیاں شامل ہیں۔