بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی معیشت نے پہلی تین سہ ماہیوں میں مستحکم اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہے۔
منگل کے روز قومی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں مقررہ حجم سے زائد ثقافتی اور متعلقہ صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی 9161.9 ارب یوآن تک پہنچی جو سال بہ سال 7.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی انٹرنیٹ کاروبار کی آمدنی 1029.4 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 3.4 فیصدکا اضافہ ہے اور مجموعی منافع 95.93 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 18.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
ان میں آن لائن فروخت کی خدمات جیسے بلک اجناس، زرعی اور سائیڈ لائن مصنوعات اور مربوط ای کامرس فراہم کرنے والے اداروں کی آمدنی میں سال بہ سال 47.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔