ڈینگی کے نئے مریضوں کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور( لاہورنامہ) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 118 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 47 ،راولپنڈی میں 20 ،ملتان میں 10 ،گوجرانوالہ میں 19 ،فیصل آباد میں 10 ،شیخوپورہ اور چکوال میں ڈینگی کے 2،2جبکہ قصور ، سرگودھا، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، پاکپتن اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 82 مریض زیر علاج ہیں۔