لاہور (لاہورنامہ)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر اور ڈینگی بارے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر مجید چوہدری، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، بریسٹ فیلوشپ پروگرام کی بانی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت، پروفیسر عندلیب خانم، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پروفیسر بلقیس شبیر، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی پھیلانا بہت اہم ہے۔
بریسٹ کینسر کا برڈن ویسٹ سے ایسٹ میں منتقل ہو چکا ہے۔ پاکستان میں جنیاتی بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایک بچے کی نشوونما کیلئے ماں کا دودھ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔