رنگ روڈ کے زیر تعمیر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے کا دورہ

لاہور( لاہورنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے (ایس ایل تھری)کا دورہ کیا ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے 8 کلومیٹر لمبے جنوبی حصے (ایس ایل تھری)کی تعمیر 30 جنوری 2024 تک مکمل ہو جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کے دبا ئومیں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔