بیجنگ (لاہورنامہ) ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین ایوارڈز (اے بی یو پرائزز) 2023 کا اعلان جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں کیا گیا جس میں چائنا میڈیا گروپ نے کل پانچ ایوارڈ ز حاصل کیے ۔
تفصیلات کے مطا بق پانچ سال قبل اپنے قیام کے بعد سے اب تک کے پانچ سالوں میں اسی "ایشین براڈکاسٹنگ یونین ایوارڈز” میں سی ایم جی نے اس بار سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی میڈیا ادارے نے نیا میڈیا ایوارڈ جیتا ہے۔
اس کے علاوہ ، سی ایم جی نے مسلسل تین سالوں تک ٹی وی انٹرٹینمنٹ پروگرام ایوارڈ ، ریڈیو ڈرامہ ایوارڈ اور ایشین براڈکاسٹنگ یونین وژن ایوارڈ جیتا ہے۔ ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین ایوارڈز میں ایوارڈز کے لیے اس سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 357 پروگرامز شامل تھے ۔