لاہور(لاہورنامہ)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلم نوجوان جدید علوم پردسترس حاصل کریں۔کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کرواتی ہے۔
تعلیم کے ذریعے ہمیں نئے علوم اور معرفت کے ساتھ آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔کتاب کا مطالعہ تعلیم و تربیت کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اچھی کتابوں کا مطالعہ انسان کو مہذب بناتا ہے، شخصیت کو نکھار اور وقار عطا کرتا ہے۔
جامعہ نعیمیہ آگے چل کر بی ایس اسلامک سڈیز کیساتھ ساتھ مزیدعصری تعلیم کے پروگرام متعارف کرائے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ مدارس کے طلبہ وطالبات کو علوم دینہ کیساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی آگاہ ہوناچاہیے۔
ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان سرفراز میںبی ایس اسلامک سڈیزکے نئے تعلیمی سیشن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پروفیسر محمدہارون احمد،پروفیسر محمدحنظلہ ،پروفیسر بلال سلطان سمیت طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں پروفیسر بابرمحمودنے انگزیری سمیت دیگر عالمی زبانوں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جدید علوم سے آشنائی کیلئے ضروری ہے کہ ہم انگزیری سمیت دیگر عالمی زبانوں پر عبور حاصل کریں۔جستجو،لگن اورمحنت سے منزل تک پہنچنے کاسفرآسان ہوجاتاہے۔
طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔تعلیم ہمیں خود اعتمادی فراہم کرتی ہے اور ہمیں مشکلوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔