اسلام آباد (لاہورنامہ)نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی بینک کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر نجکاری ، وزیر توانائی، چیئرمین ایس ای سی پی، وزار ت خزانہ اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے عوامی خدمات کیلئے ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مضبوط تعلقات اور رابطہ کاری کیلئے اپنے تجربات بروئے کار لائیں گے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ نے رہنمائی اور معاونت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ وہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔