در آمدی نما ئش نے

در آمدی نما ئش نے چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھایا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں شروع ہونے والی چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے نام ایک خط بھیجا۔

اتوار کے روز شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ 2018 میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی سالانہ نمائش نے چین کی وسیع مارکیٹ کی خوبیوں سے فائدہ اٹھایا ہے، بین الاقوامی خریداری، سرمایہ کاری کے فروغ، افرادی تبادلوں اور کھلے تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کا کردار نبھایا ہے۔ ایکسپو نے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تخلیق کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی کا فقدان ہے ،صدر شی نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی ترقی کے لئے ایک اہم موقع رہے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مضبوطی سے آگے بڑھائے گا اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلا، جامع، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند بناتا رہے گا۔

شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایکسپو ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کے لئے ایک دریچے کے طور پر اپنے کام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھے گی، چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گی.

اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اپنے کردار سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی، اور چین کی وسیع مارکیٹ کو سب کے مشترکہ پلیٹ فارم میں تبدیل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو کو عالمی مفاد میں عوامی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنی چاہئے تاکہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں سہولت فراہم کی جا سکے اور دنیا کے لیے سودمند جیت جیت تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔