نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی جس میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سندھ میں اسمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔