لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر تحسین بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پی آئی سی میں ٹریفک ری ویمپنگ پلان و ورکنگ کا آن سپاٹ جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ٹریفک پلان ری ویمپنگ کا مقصد ایمرجنسی کے باہر گاڑیوں کی آمدورفت کومنظم کرنا ہے۔
ایمرجنسی پی آئی سی کے گرد نئے ٹریفک پلان کے تحت مریضوں اور ایمبولنسز کو کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے سامنے پلانٹیشن، سٹنگ و دیگر کاموں کی پیش رفت بارے بریفنگ لی۔
چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ڈیزائنز کے مطابق پیشرفت پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے پیدل چل کر پی آئی سی ایمرجنسی میں نئے پلان کے مطابق گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نے پی آئی سی کی پارکنگ کے نظام کوڈیجیٹل سسٹم پر کنورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لی پارکنگ کمپنی کی مدد سے پارکنگ سسٹم میں فوری بہتری لائی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کو ہر لحاظ سے بہترین ہسپتال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین ،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین ، اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ یوسف، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی موجود تھے۔