بیجنگ (لاہورنامہ) ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ 2023 کے دوران بلیو بک آف دی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 اور چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 باضابطہ طور پر جاری کی گئیں۔
بدھ کے روز جا ری کر دہ رپورٹ چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 گزشتہ سال کے دوران چین کی انٹرنیٹ کی ترقی کی نئی صورتحال ، پیشرفت اور کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے کردار کو بروئے کار لایا گیا ہے .
ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں تیزی آئی ہے ، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے ، ڈیجیٹل عوامی خدمات جامع اور آسان رہی ہیں ، ڈیجیٹل ثقافتی صنعت کی ترقی، مصنوعات سے مالا مال ہوئی ہے ، اور نیٹ ورک سیکیورٹی گارنٹی سسٹم اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا گیا ہے۔
ورلڈ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2023 عالمی نقطہ نظر پر مبنی ہے اور عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی معروضی اور سائنسی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ رپورٹ میں دنیا بھر کے 52 ممالک اور خطوں میں انٹرنیٹ کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے اور رواں سال کے ٹاپ 10 ممالک میں امریکہ، چین، سنگاپور، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا، فن لینڈ، سویڈن، جاپان، کینیڈا اور فرانس شامل ہیں۔