بیجنگ (لاہورنامہ) "ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ” چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر جیا شنگ کے وو چن قصبے میں شروع ہوئی۔ اور یہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے ووچن سمٹ کے انعقاد کی دسویں سالگرہ ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع "ایک جامع، فائدہ مند اور لچکدار ڈیجیٹل دنیا کی تعمیر: سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کے لئے ہاتھ میں ہاتھ ملانا” ہے۔
بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق کل رکنی اجلاس کے علاوہ کانفرنس میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس اورنا بالغوں کے آن لائن تحفظ سمیت دیگر موضوعات پر 20 ذیلی فورمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اس سال کی ووچن سمٹ میں "اعزاز کے دس سال” ایوارڈز بھی پیش کیے جائیں گے اور عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے "گلوبل یوتھ لیڈرز پروگرام” کے قیام سمیت دیگر نئی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔ کانفرنس کے دوران ، عالمی معروف انٹرنیٹ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا اجراء ، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی بلیو بک کا اجراء ، اور گلوبل انٹرنیٹ مقابلے کے فائنل میچ سمیت دیگر معاو ن سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔
2022 ء میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس انٹرنیٹ کے شعبے میں ایک بین الاقوامی ایونٹ سے ایک مستقل بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس وقت دنیا بھر کے 25 ممالک اور علاقوں سے انٹرنیٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 130 کاروباری ادارے اور اہم افراد اس کے ارکان کی حیثیت سے شامل ہو چکے ہیں۔