چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو

چین،در آمدی ایکسپو میں کاروباری لین دین کی مالیت 78.41 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز

بیجنگ (لاہورنامہ) چھٹی چائنا امپورٹ ایکسپو کے دوران کاروباری لین دین کی متوقع مالیت 78.41 بلین امریکی ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق امریکی خوراک اور زرعی نمائش ہال اور "افریقی زرعی مصنوعات” زون نے اس ایکسپو کے دستخطی نتائج جاری کر دئیے۔امریکی خوراک اور زرعی نمائش ہال میں نمائش کنندگان نے چینی خریداروں کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کی مالیت 505 ملین امریکی ڈالر ہے۔

اسی روز، ایکسپو میں پہلی مرتبہ قائم کیے گئے "افریقی زرعی مصنوعات” زون کے لیے خریداری کے معاہدے کی مالیت 148 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس زون میں 9 افریقی ممالک سے 20 زرعی مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیاں شامل رہیں۔