فلاڈیلفیا آرکسٹرا

چین، فلاڈیلفیا آرکسٹرا کے دورہ چین کی 50ویں سالگرہ کی یاد میں کنسرٹ کا انعقاد

بیجنگ (لاہورنامہ)”نصف صدی پر محیط دوستی” – فلاڈیلفیا آرکسٹرا کے دورہ چین کی 50ویں سالگرہ کی یاد میں ایک کنسرٹ بیجنگ میں منعقد ہوا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےپبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے کنسرٹ میں شرکت کی۔انہوں نے فلاڈیلفیا آرکسٹرا کے صدر اور سی ای او  ماٹیاس کے نام صدر شی جن پھنگ کا جوابی خط پڑھ کر سنایا اور تقریر کی۔

لی شو لے نے نشاندہی کی کہ صدر شی جن پھنگ کا جوابی خط چین اور امریکہ کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے کی اہمیت کی مکمل عکاسی کرتا ہے اور چین اور امریکہ کے درمیان ہمہ گیر ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے ان کی پرجوش توقعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل نے چین اور امریکہ کے درمیان عوامی روابط کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کے لیے رائے عامہ کی ٹھوس بنیاد بنانے میں ہمیشہ دیرپا اور منفرد کردار ادا کیا ہے۔

چین امریکہ سمیت دنیا بھر کے ثقافتی اداروں اور فنکاروں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے اور فن سے مشترکہ محبت کی بنیاد پر تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔  امید ہے کہ چین اور امریکہ کے ثقافتی اور فنی حلقوں کے دوست مل کر چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان  باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی طاقت کا حصہ ڈالیں گے۔