سات لاکھ فوج

سات لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے، ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، چوہدری فواد

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سات لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے، ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ سات لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے، ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے،اس کے باوجود آپ میں جرات نہیں کہ آپ کشمیر میں انتخابات کرا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ارب ھا روپیہ سیکورٹی پر خرچنے کے بعد بھی آپ کی یہ حالت ہے تو ضد نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ استصواب کی طرف جائیں ،لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔