بیجنگ (لاہورنامہ) امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر 14 سے 17 نومبر تک چینی صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو جائیں گے،جہاں وہ صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور 30 ویں اپیک رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چائنا میڈیا گروپ کا فارورڈ رپورٹنگ سینٹر فعال کر دیا گیا ہے اور رپورٹنگ کی ساری تیاری مکمل ہو چکی ہے۔مکالمے کے ذرائع کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو فروغ دینے کے لئے سی ایم جی امریکہ میں متعدد چین-امریکہ عوام دوست تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا.
جن میں "چین-امریکہ عوامی تبادلے کے دوستانہ مکالمے” بھی شامل ہیں۔ کانفرنس کی تازہ ترین پیش رفت کو عالمی سامعین کو بروقت رپورٹ کرنے کے لیےسی ایم جی نے انڈور اسٹوڈیو کے علاوہ دو طرفہ مذاکرات کے مرکزی علاقے میں ایک نیا آؤٹ ڈور اسٹوڈیو ایریا بھی قائم کیا ہے۔