پرامن بقائے باہمی چین اور امریکہ

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ پرامن بقائے باہمی چین اور امریکہ کیلئےرکھی جانے والی "باٹم لائن” ہے، شی جن

سان فرا نسسکو(لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں امریکی فرینڈشپ گروپس کےزیر اہتمام استقبالیہ عشائیہ میں شرکت کی اور تقریر کی۔

جمعرات کے روز چینی نشریا تی ادارے کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پرامن بقائے باہمی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور چین اور امریکہ تعلقات کےلئے یہ باٹم لائن ہے جسے برقرار رکھا جانا چاہئے۔ پرامن ترقی کرنے والے چین کو خطرہ سمجھنا اور ہار جیت کا زیرو سم کھیل کھیلنا غلطی ہے۔