دورہ امر یکہ

چینی صدر کا دورہ امر یکہ نتیجہ خیز رہا ہے، عالمی برادری

بیجنگ (لاہورنامہ) بین الاقوامی برادری نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ اور 30 ویں اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت پر بڑی توجہ دی۔بین الاقوامی برادری کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ سان فرانسسکو نتیجہ خیز رہا ہے، جس سے چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے میں مدد ملی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے میں مثبت توانائی پیدا ہوئی ہے۔

بدھ کے روز چینی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے بورڈ ممبر بین ہاربرک نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان آمنے سامنے ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ہمیں استحکام کی ضرورت ہے.

ہمیں پیش گوئی کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں امریکی طالب علموں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا بھی ضروری ہے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ چین میں اصل میں کیا ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جس سے دنیا بھر کے ممالک کو بھی نئے مواقع میسر آئیں گے۔ بیلجیئم چائنا اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین ڈی وٹ نے کہا کہ صدر شی نے سبز اور کم کاربن منتقلی کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی وکالت کی ہے، جو کم کاربن کے اخراج کے ساتھ ایک سبز دنیا کا باعث بنے گی، جو ہمارا مستقبل ہے.