چائنا میڈیا گروپ

چائنا میڈیا گروپ کا فیوژن میڈیا پروگرام "چائنیز اسٹائل”لاؤس کے لوانگ پرابنگ پر نشر

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ فیوژن میڈیا ثقافتی پروگرام "چائنیز اسٹائل” کا باضابطہ طور پر لاؤس کے لوانگ پرابنگ میں آغاز کیا گیا۔سی ایم جی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو جن جون اور لاؤس کے صوبہ لوانگ پرابنگ کے ڈپٹی گورنر بینلین مینیون نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔

ہو جن جون نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیسرے "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون فورم کے موقع پر تہذیبوں کے درمیان مشترکہ تبادلے اور باہمی سیکھنے کا ایک عظیم خاکہ پیش کیا۔سی ایم جی نے ہمیشہ تہذیبوں کی پیشرفت اور ترقی کو ریکارڈ کرنے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کو اپنے مشن کے طور پر لیا ہے.

"نظریہ + آرٹ + ٹیکنالوجی” کا مربوط مواصلاتی طریقہ کار ، دنیا بھر کے لوگوں کو قریب آنے، ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے اور ایک ساتھ جدیدیت کی طرف بڑھنے کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون اور تبادلے کے لیے دوستی کا ایک پل تعمیر کرتا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ روایتی اور جدید دلکشی سے بھرے اس فیوژن میڈیا پروگرام "چائنیز اسٹائل”سے لاؤ دوستوں کے لیے چین کو سمجھنے اور لوگوں کے رابطوں کے لیے ایک دروازہ کھلے گا۔