شکا گو (لاہورنامہ) شکاگو میں امریکہ-چین جنرل چیمبر آف کامرس کے شکاگو چیپٹر کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین اور امریکہ کی سیاسی و کاروباری شخصیات نے مشترکہ مفادات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہئیے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مثبت وعدے کو عملی پالیسی بنانا چاہئیے۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے اچھی خبر ہے۔
چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے موقع ہے۔ پابندیاں نہ صرف یہ کہ مسائل حل نہیں کرسکتیں بلکہ مزیدمسائل پیدا کریں گی۔ اس لیے دونوں ممالک کے عوام کی خواہشوں، مارکیٹ کی معیشت اور آزادی تجارت کے قوانین کا احترام کرنا چاہئیے اور معاشی مسائل کو سلامتی کا یا سیاسی مسئلہ بنانے کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیئے۔
اس اجلاس میں امریکہ کی سیاسی و کاروباری شخصیات، ماہرین اور چینی سرمایہ کاری کے اداروں کے نمائندگان سمیت 700 افراد شریک تھے۔ شکاگو حکومت کے اعداد شمار کے مطابق تجارت کے حوالے سے چین ، شکاگو کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ 2022 میں تجارت کی مالیت 102 ارب ڈالر تک پہنچی جس میں 10 سالوں کے اندر 162 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔