بیجنگ (لاہورنامہ)چینی صدر شی جن پھنگ نے جیوئیر میلئی کو ارجنٹائن کا صدر بننے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
جمعرات کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹس ہیں۔ دونوں ممالک ہمیشہ سے باہمی احترام ، مساوات اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر گامزن ہیں اور بنیادی مفادات سے متعلقہ معاملات پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام نے فائدہ حاصل کیا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-ارجنٹائن تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر جیویئر میلئی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو جاری رکھنے، تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے خواہاں ہیں۔