بی آر آئی

چین نے بی آر آئی کے لئے اگلے 10 سال کا ترقیاتی آؤٹ لک جاری کر دیا

بیجنگ (لاہورنامہ) چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے رہنما گروپ کے دفتر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیار کی ترقی ، اگلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے ترقیاتی امکانات کو غیر متزلزل طور پر فروغ دینے کے لئے آؤٹ لک اور اقدامات جاری کیے ، جس میں اگلی دہائی میں اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لئے وژن ، خیالات اور عملی اقدامات کا اعلان کیا گیا ۔

جمعہ کے روز چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ترقیاتی اہداف کے حوالے سے رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ دہائی میں تمام فریقین مساوی تعاون اور باہمی فائدے کے مقصد کے لیے کام کریں گے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دیں گے۔

خاص طور پر اس میں پانچ اہم اہداف شامل ہیں، یعنی انٹر کنکشن نیٹ ورک ہموار اور زیادہ موثر ہوگا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون ایک نئی سطح تک پہنچے گا، وابسطہ ممالک کے عوام کو فائدے اور خوشحالی کے احساس میں مزید اضافہ ہوگا، چین کا اعلیٰ سطح کی کھلی معیشت کا نیا نظام بنیادی طور پر تشکیل پائے گا، اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کا تصور لوگوں کے دلوں میں زیادہ سے زیادہ گہرا ہوگا۔