سری لنکا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

چین اور امریکہ کو ڈاکٹر کسنجر کی سفارتی حکمت کی وراثت کو اپنانا  چاہیے، وانگ وین

بیجنگ (لاہورنامہ) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈاکٹر کسنجر چینی عوام کے پرانےاور اچھے دوست، چین امریکہ تعلقات کے علمبردار اور معمار تھے اور وہ طویل عرصے سے  چین امریکہ تعلقات   میں بہتری کی حامی تھے۔

جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ انہوں نے چین کے سو سے زائد دورے کئے  اور چین امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ چینی عوام چین امریکہ تعلقات میں  ڈاکٹر کسنجر کی مخلصانہ محبت اور  اہم شراکت کو ہمیشہ  یاد رکھیں گے۔

 وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر کسنجر نے اپنی زندگی کے دوران چین-امریکہ تعلقات کو بہت اہمیت دی اور ان کا خیال تھا کہ چین-امریکہ تعلقات چین، امریکہ اور دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ڈاکٹر کسنجر کے تزویراتی وژن، سیاسی جرات اور سفارتی حکمت کی وراثت کو اپنانا  چاہیے اور اسے  آگے بڑھانا چاہیے۔دونوں ممالک کو  سان فرانسسکو میں چینی اور امریکی صدور کے  مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہیے.

باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور جیت جیت تعاون پر ثابت قدم رہتے ہوئے  چین-امریکہ تعلقات کو صحت مند ، مستحکم اور پائیدار انداز میں فروغ دینا چاہیئے۔