ڈرینوں کی صفائی کا عمل دوسرے روز بھی جاری

لاہور:ڈرینوں کی صفائی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ۔واسا کی جانب سے ایل او ایس اور گلبرگ ڈرین پر ڈی سلٹنگ آپریشن کیا گیا۔ مون سون میں شہر لاہور کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ڈرینوں کی صفائی کا عمل پانچ ماہ قبل ہی شروع کر دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈی سلٹنگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ واسا کی ٹیموں نے ایل او ایس نالے پر بھاری مشینری کے ہمراہ ڈی سلٹنگ کی۔ ڈی ایم ڈی واسا اسلم خان نیازی نے بتایا کہ مون سون سے قبل دو مرتبہ ڈرینوں کی صفائی کی جائے گی۔ واسا نے ایل او ایس نالے کے بعد گلبرگ ڈرین کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا۔ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کی سربراہی میں ہوم اکنامکس کالج سے ملحقہ ڈرین سے سالڈ ویسٹ نکالنا شروع کر دیا گیا۔ برسات سے قبل تمام ڈرینوں کی صفائی مکمل کی جائے گی۔ جبکہ صفائی کا عمل صبح نو بجے سے تین بجے تک روزانہ جاری رہے گا۔