لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کاعلاج بیرون ملک ہی ممکن ہوا تو حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، انکی ضمانت لینا عدالت کا کام ہے،بلاول بھٹو نے خود کہا ہے کہ نوازشریف سے ذاتی طور پر ملنے گئے ،کوئی سیاسی گٹھ جوڑ نہیں بن رہا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سفاری زو میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودے لگائے جانے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح درخت لگانا ہے،ماضی میں درخت نہیں گئے، ہمیں شہروں میں کنکریٹ کے جنگل نہیں چاہئیں بلکہ شہروں میں درخت لگائیں گے۔لودھراں میں ایک لاکھ درخت خود لگواں گا،اپنے بچوں کو کہیں کہ درخت لگائیں۔نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ بلاول بھٹو نے خود کہا ہے کہ نوازشریف سے ذاتی طورپرملنے گئے ہیں ،کوئی سیاسی گٹھ جوڑ نہیں بن رہا ۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کلثوم نواز کی وفات کا افسوس ہے لیکن یہ اللہ کی مرضی ہے۔اب تو کارڈیک یونٹ بھی مہیا کردیا،نوازشریف کو پاکستان میں علاج کروالینا چاہیے لیکن اگر انکا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہوا تو حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی اور اس پر سوچا جا سکتا ہے مگر انکی ضمانت لینا عدالت کا کام ہے ۔