د بئی (لاہورنامہ) چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شے چن ہوا اور امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا جان کیری نے دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی 28) کے دوران ایک بار پھر ملاقات کی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فریقین نے حالیہ چین امریکہ سنشائن لینڈ اسٹیٹمنٹ کی مکمل توثیق کی اور دونوں ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے مستقبل کے نفاذ پر اتفاق کیا۔
جان کیری نے کہا کہ چین اور امریکہ کی جانب سے سن شائن لینڈ اسٹیٹمنٹ کے حالیہ اجراء سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین اور امریکہ کے قومی اقدامات کے ساتھ ساتھ ان عناصر کا تعین ہوتا ہے جن پر موسمیاتی کانفرنس کے عالمی جائزہ میں غور کیا جانا چاہیے۔
ہم سب کو امید اور خوشی ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون سے نہ صرف ہماری متعلقہ کوششوں میں تیزی آئے گی بلکہ اس ماحولیاتی کانفرنس کے لئے ایک موقع بھی پیدا ہوگا اور ٹھوس تجاویز فراہم ہوں گی۔
شے چن ہوا نے کہا کہ چین اور امریکہ، دو سب سے بڑے ممالک، کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے.دبئی میں ، ہم نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ بیان کے ایک اتفاق پر عمل درآمد کیا ہے ، یعنی سی او پی 28 کی کامیابی کی حمایت کرنا ہے۔
متعلقہ مزاکرات کے تعطل کے وقت، مسٹر کیری کی ٹیم اور میں نے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کیں، اور اس کی بنا پر یہ کانفرنس کامیاب رہی جو خوشی کی بات ہے۔