بیجمگ (لاہورنامہ)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں روس کے وزیر اعظم میخائل مشسٹن کے ساتھ چین روس وزرائے اعظم کی 28ویں باقاعدہ ملاقات کی مشترکہ صدارت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئی شیانگ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
لی چھیانگ اور مشسٹن نے چین روس سرمایہ کاری اور توانائی تعاون کمیٹی، چین- روس وزرائے اعظم کی باقاعدہ ملاقات کمیٹی، شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید اور بیکال ریجن کے درمیان بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور چین-روسی ہیومینیٹیز کوآپریشن کمیٹی کے نمائندوں کی کام کی رپورٹیں سنیں۔
دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں اطراف کی کمیٹیوں کے موثر اور عملی کام کو مکمل طور پر تسلیم کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فریقین کو چین روس تعلقات کی ترقی کے لیے بنیادی محرک قوت کو مزید بڑھانا چاہیے، دوطرفہ تجارت اور زرعی تعاون کو وسعت دینی چاہیے.
دونوں ممالک کی توانائی کی سلامتی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہیے، باہمی روابط کو مضبوط بنانا چاہیے، اہلکاروں کے تبادلے اور مقامی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنانا چاہیئے۔
لی چھیانگ اور مشسٹن نے مشترکہ طور پر 2023-2022 چین-روس کھیلوں کے تبادلے کے سال کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا، اور دونوں فریق 2025-2024 چین-روس ثقافتی سال کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کریں گے۔ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور مشترکہ طور پر دو طرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔