دستاویزی فلم

چین اور فرانس کی دستاویزی فلم "پیکنگ مین: دی لاسٹ سیکرٹ آف مین کائنڈ” کا پریمیئر 

 پیرس (لاہورنامہ)چین اور فرانس کی مشترکہ پروڈکشن دستاویزی فلم "پیکنگ مین: دی لاسٹ سیکرٹ آف مین کائنڈ” ، جسے چائنا میڈیا گروپ ، فرانس نیشنل ٹیلی ویژن گروپ  اور فرانس 10.7 پروڈکشنز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ، پیرس  میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں اس کے ایڈوانس پریمیئر  کا انعقاد کیا گیا۔

  چائنا میڈیا گروپ کے  صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی، یونیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چھو شینگ، ایل وی ایم ایچ گروپ کے ڈائریکٹر انٹونی ارنالٹ، فلم کے فرانسیسی پروڈیوسر اور فلم کے ڈائریکٹر جیکس مارات اور دیگر چینی اور فرانسیسی مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں چین اور فرانس کے ثقافتی اور سائنسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

 شین ہائی شیونگ نے کہا کہ دستاویزی فلم "پیکنگ مین : دی لاسٹ سیکرٹ آف مین کائنڈ” انسانی ارتقاء کے 20 لاکھ سال کی تاریخ پر مبنی  مشرقی سرزمین میں قدیم انسانوں کی جادوئی کہانیوں کو دوبارہ پیش کرتی ہے۔

2024 میں  چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائےگی اور پیرس اولمپک گیمز کا بھی شاندار انعقاد ہوگا۔ چائنا میڈیا گروپ فرانسیسی ثقافت، کھیلوں اور پریس حلقوں میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر "بیجنگ سے پیرس: چین-فرانسیسی اولمپک ٹور” جیسی متعدد عوامی تبادلے کی سرگرمیوں کا مشترکہ انعقاد کرے گا۔  سی ایم جی  پیرس اولمپکس کی کوریج  کے لئے 2،000 سے زائد افراد کی ایک ٹیم بھی بھیجے گا۔ 

فلم کے  ڈائریکٹر جیک مارات نے  سی ایم جی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سی ایم جی کے ساتھ تعاون بہت خوشگوار اور کامیاب رہا ، اور یہ دونوں ٹیموں کے مابین مخلصانہ تعاون کا نتیجہ تھا۔

سال 2024 فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے، جو فرانس اور چین کے لئے دونوں ممالک کے عوام کے تبادلے  اور دوستی کو مضبوط بنانے کا ایک اچھاموقع ہے.

دستاویزی فلم "پیکنگ مین: دی لاسٹ سیکرٹ آف مین کائنڈ” چین اور فرانس میں جدید ترین سائنسی تحقیقی کامیابیوں اور سائنسی اور تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے "پیکنگ مین”  کی تاریخی کہانی کو دوبارہ تخلیق کرتی ہے.

اور یہ پہلی دستاویزی فلم ہے جو مشرقی ایشیا میں قدیم انسانوں کے ارتقا ء کی تاریخی کہانی کی عکاسی کرتی ہے۔

 یہ فلم 2024 میں سی ایم جی کے دستاویزی چینل اور فرانس نیشنل ٹیلی ویژن 2 پر نشر کی جائے گی۔