بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خزانہ اور وزارتِ ہنگامی انتظام و انصرام نے زلزلے سے متاثرہ گانسو اور چنگھائی میں امدادی کاموں میں معاونت کے لیے مرکزی قدرتی آفات ریلیف فنڈز سے مزید 400 ملین یوآن مختص کیےہیں۔
پیر کے روز وزارت خزانہ نے دونوں صوبوں کے محکمہ خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی رقوم کو جلد از جلد آفت زدہ علاقوں کے حوالے کریں، فنڈز کی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔