ماؤزے تنگ

ماؤزے تنگ نے چین کی جدید تاریخ کی ترقی کی سمت بدلی، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے چین کے  آنجہانی رہنما ماؤ زے تنگ کی 130 ویں سالگرہ  کے موقع پر    بیجنگ  میں ایک فورم کا انعقاد کیا۔

بدھ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق  سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کامریڈ ماؤ زے تنگ مارکسزم کی لوکلائزیشن کے ایک عظیم رہنما ،  چین کی  جدید سوشلسٹ  مہم کے عظیم بانی،   چین کے عظیم محب وطن ،قومی ہیرو اور   پارٹی کی مرکزی قیادت کی پہلی نسل کا مرکز  و محور تھے  جنہوں نے عوام کی تقدیر اور ملک کو مکمل طور پر بدلنے میں  چینی عوام کی   رہنمائی کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ماو زے تنگ  نے دنیا کی مظلوم قوموں کی آزادی اور انسانی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا .

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماؤ زے تنگ کے انتقال کو 47 برس ہو چکے ہیں لیکن چینی عوام اس عظیم شخصیت کو کبھی نہیں بھولے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماؤزے تنگ نے چین کی جدید تاریخ کی ترقی کی سمت بدلی اور چین کے ایک  کمزور ملک  سے مضبوط  ہونے اور اس کی ابتر حالت سے  خوشحالی  کی جانب  ایک عظیم موڑ کی تکمیل کی ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ  ماؤزے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین تشکیل دیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا قائم کی، پیپلز لبریشن آرمی تشکیل دی اور  ایک سائنسی نظریہ تخلیق کیا ۔وہ  دیوار چین کی طرح  چین کی علامت بن گئے۔انہوں نے کہا کہ  ان کی تصاویر عام لوگوں کے گھروں ،گاڑیوں  ،  ملبوسات اور  بیگز پر  چھپی ہوئی ہیں اور  چین کی کرنسی پر ان کی تصویر  عالمی تجارت میں بھی انضمام  کی علامت ہے ۔

 صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ  محققین کا خیال ہے کہ ماؤ زے تنگ کی چینی طرز کی جدیدیت کی تلاش نے بنیادی طور پر  "مغربیت ہی جدیدیت ہے” کی ذہنیت کو  شکست دی ۔ ان کی سوچ میں شامل خودانحصاری  اور  ان کا حقیقت پسندانہ موقف، نقطہ نظر اور طریقہ آج تک قائدانہ اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین میں مختلف طبقات  اور گروہوں  میں  آج تک  ماؤ زے تنگ کی یاد کی ایک اہم وجہ ماؤ زے تنگ کی جانب سے پیش کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا "عوام کی  خدمت” کا  مشن ہے جو   سی پی سی کو دوسری سیاسی جماعتوں سے منفرد بناتا ہے اور  یہی سی پی سی کی طویل مدتی حکمرانی کا راز بھی ہے۔