بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا میڈیا گروپ نے اپنے 2024 گولڈن ایونٹ ریسورسز کا اجراء کیا ، جن میں 32 گولڈن ایونٹس اور 9 خصوصی منصوبے شامل ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر زانگ جیاشنگ، چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے وائس چیئرمین یوو لیانگ کے ساتھ مشترکہ طور پر 2024 کے گولڈن ایونٹ ریسورسز جاری کیے اور "بیجنگ سے پیرس تک – چینی اور فرانسیسی آرٹسٹ اولمپک ٹور” کے تحت چینی آرٹ نمائش کا آغاز کیا۔
چائنا میڈیا گروپ کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن شیوئی جی جون نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 2023 میں ، سی ایم جی نے مرکزی نشریاتی ایجنسی کے طور پر چھنگ ڈو یونیورسیڈ ،ہانگ چو ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کے ایونٹس کی کوریج کامیابی سے مکمل کی اور بین الاقوامی کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو جدید طریقے سے فروغ دیا۔
قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے کے طور پر سی ایم جی پیرس اولمپک کھیلوں کے دوران سب سے زیادہ عوامی سگنل پروڈکشن کا کام کریگا اور "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی جدید ٹیکنالوجی کا مکمل استعمال کرے گا تاکہ عالمی معیار کے ساتھ دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کو کھیلوں کے مقابلوں کی اعلی معیار کی آڈیو اور ویڈیو سروسز فراہم کی جاسکیں۔
علاوہ ازیں، سی ایم جی چینی اور فرانسیسی فنکاروں کے ساتھ ملکر اولمپک تحریک کے ثقافتی موضوعات کو گہرائی سے دریافت کرنے، اولمپک کہانیوں کو اچھی طرح سے بیان کرنے ، اور اسپورٹس کے ذریعے ممالک اور عوام کے مابین دوستی کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر خوان انتونیو سمارانچ اور دیگر متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب کے لئے مبارکباد دی اور چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔