نگران حکومت کی سمری مسترد

نگران حکومت کی سمری مسترد

اسلام آباد (لاہورنامہ)چیف الیکشن کمشنر نے نگران حکومت کی بھیجی گئی سمری مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔

نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی، محسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے۔