لاہور: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون کی شریانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے محض ایک برگر کھانا ہی کافی ہے۔
الینوائے یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق برگر، پیزا اور اسی اقسام کی دیگر فاسٹ فوڈ کا استعمال کچھ وقت کے لیے شریانوں میں سختی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے جنک فوڈ لازمی طور پرانسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔ متوازن خوراک کا استعمال ہی اچھی صحت کا ضامن ہے۔
Load/Hide Comments