بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور انتخابات میں عوامی لیگ کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کی حیثیت سے چین بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے بعد کے سیاسی ایجنڈے کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے پر بھرپور حمایت کرتا ہے اور باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر روایتی دوستی ، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر اورچین بنگلہ دیش اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی نئی اور وسیع تر ترقی کے مزید فروغ کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔