لاہور (لاہورنامہ) صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے عاجز دھامرہ کی ملاقات، دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور پی ایس 64سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عاجز دھامرہ،این اے 220سے قومی اسمبلی کے امیدوار وسیم راجپوت نے ملاقات کی.
اس موقع پر جے یو پی کے رہنما ناظم علی آرائیں،عبدالرحمن راجپوت،پیر سید سعید کبیر شاہ،ڈاکٹر یونس دانش،محمد رضوان شیخ،اور عمر فاروق بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔