گوجرانوالہ(لاہورنامہ)گوجرانوالہ کا لاہور تک سفر صرف 45 منٹ محدود پر محیط ہو جائے گا۔ 31 جنوری تک لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ گوجرانوالہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صوبائی کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچ گئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کوچ میں سفرکرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کا جائزہ لیا اور اعلی معیار کے ساتھ اسفالٹ کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کے اطراف پودے اور لینڈ سکیپنگ کا کام بھی فوری شروع کیا جائے۔
گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ایف ڈبلیو او حکام کی طرف سے وزیراعلی محسن کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر،عامر میر، بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ایف ڈبلیو او حکام اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.