سفارتی تعلقات

ناورو،   چین کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کی قرارداد منظور 

ناورو(لاہورنامہ) جمہوریہ ناورو کی پارلیمنٹ نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ جامع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے حق میں  قرارداد منظور کی ہے۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ جمہوریہ ناورو کی پارلیمنٹ کی اولین ترجیح ناورو کے قومی مفادات کا تحفظ ہے۔ جمہوریہ ناورو تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے پرامن حل کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔

 جمہوریہ ناورو کے آئین کے مطابق، ناورو حکومت نے  15 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات” منقطع  کرتے ہوئے عوامی  جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ناورو کی حکومت  ون چائنا کے اصول کو تسلیم کرتی ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کے مطابق  تسلیم کرتی ہے کہ   عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہےاور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔