ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 12 رنز سے ہرا دیا۔میزبان ٹیم کے بلے بازوں کے بعد باﺅلرز نے بھی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز مہمان ٹیم کیویز اننگز کے سکور 432 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں 209 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کپتان محمود اللہ 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں211 رنز بناسکی تھی۔ کیوی باﺅلرز شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے پانچویں اور آخری روز 56 ویں اوورز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا۔ نیل واگنر نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کیوی بلے باز روز ٹیلر کو میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 80 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد متھن 25 اور سومیا سرکار 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔ سومیا سرکار بنگلہ دیش کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 28 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ محمد متھن 47 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر ٹم ساﺅتھی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ لٹن داس بنگلہ دیش کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر نیل واگنر کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ تیجل الاسلام بغیر کوئی رن بنائے نیل واگنر کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مستفیض الرحمان 16 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر نشانہ بنے۔ اس موقع پر کپتان محمود اللہ کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 67 رنز بناکر نیل واگنر کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ عبادت حسین بنگلہ دیش کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نیل واگنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ابو جاوید بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 209 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے اور یوں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ نیل واگنر نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM