برسی

حبیب جالب کی 10ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی

لاہور:معروف شاعر حبیب جالب کی دسویں برسی گذ شتہ روز منائی گئی اور اس حوالے سے ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا۔ حبیب جالب 24 مارچ 1928ءکو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔حبیب جالب کو بعد از وفات 23 مارچ 2009ءکو نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔ ان کی مشہور نظمیں فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، وطن کو کچھ نہیں خطرہ، یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن، میں نہیں مانتا وغیرہ آج بھی نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں۔ حبیب جالب 64برس کی عمر میں 12مار چ 1993ءکو اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔