ماڈل گرل

ماڈل گرل ایان علی کا وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: ماڈل گرل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر تے ہوئے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ایان علی کے وکیل آفتاب باجوہ کی طرف سے دائر درخواست میں ایان علی نے کہا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں ہیش ہونے کاموقع دیا جائے۔آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ایان علی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسٹم کورٹ کے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔