بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا میڈیا گروپ نے جشن بہار ایوننگ گالا 2024 کے حوالے سےایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اس شاندار گالا کے پروگراموں اور تکنیکی اختراعی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا گیا ۔
چینی ڈریگن قمری سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے، چائنا میڈیا گروپ نے دنیا بھر کے صارفین اسپرنگ فیسٹیول گالا کی الٹرا ہائی ڈیفینیشن ویڈیو سے با آسانی لطف اندو ز ہو نے کے لیے موبائل لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے متعدد پلیٹ فارمز پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سو شہروں میں ہزاروں اسکرینیں، بیرون ملک ہزاروں اسکرینیں اور کلاؤڈ نشریات بھی ناظرین و سامعین کے لیے موجود ہوں گی ۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر کے 100 سے زیادہ شہروں میں 1,000 سے زیادہ آؤٹ ڈور الٹرا ہائی ڈیفینیشن بڑی اسکرینیں، اور دنیا کے چھ براعظموں کے 34 ممالک اور 70 شہروں میں 3,000 سے زیادہ عوامی مقامات ہر بڑی اسکرینیں، اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات کو فروغ دیں گی۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی چینلز اور 68 زبانوں میں نیو میڈیا پلیٹ فارمز دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں میں 1,500 سے زیادہ میڈیا آؤٹ لیٹس پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات اور رپورٹنگ ہو گی۔