بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین کے شہر تھیان چن کا دورہ کیا اور نچلی سطح پر فعال مقامی کارکنوں اور عوام سے خیرو عافیت دریافت کی۔
جمعہ کے روز انہوں نے سب سے پہلے شی چھین تحصیل کے شین کھوؤ قصبے کے ڈی لیوبو گاؤں کا دورہ کیا اور گزشتہ سال سیلاب کے بعد مقامی زرعی پیداوار کی بحالی سے متعلق دریافت کیا۔
انہوں نے اسپرنگ فیسٹیول مارکیٹ کی صورتحال اور تاریخی اور ثقافتی بلاکوں کے تحفظ اور استعمال کا معائنہ کرنے کے لئے تھیان چن قدیم ثقافتی اسٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔